November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کمانڈ میں سندھ پولیس اپنی بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے ، ایس ایس پی شکارپورشاہزیب چاچڑ کی بہترین کارروائی فیصل آباد سے تعلق رکھنے تاجر برادری کے رشتہ داروں محمد شکیل عطاری ، اشتیاق

20241119_151828

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کمانڈ میں سندھ پولیس اپنی بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے ، ایس ایس پی شکارپورشاہزیب چاچڑ کی بہترین کارروائی فیصل آباد سے تعلق رکھنے تاجر برادری کے رشتہ داروں محمد شکیل عطاری ، اشتیاق حسین جٹ کو اغوا ہونے سے بچا لیا، فیصل آباد اور نوابشاہ کی تاجر برادری کا مرکز تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر اور سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن سے رابطہ کرنے پر حاجی محمد جاوید میمن نے سکھر کے ایس ایس پی امجد شیخ سے اس معاملے پر رابطہ کیا اور اغوا ہونے سے بچ جانے والے افراد کو شکارپور پولیس نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر اور سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کے نمائندگان کے حوالے کیا۔ شکارپور پولیس نے دو مہینے سے ڈاکوﺅں کے چنگل میں رہنے والے دو افراد محمد رمضان ولد رسول بخش، ساجد علی راجپوت ولد مبارک علی کو اپنے گھر بھجوانے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کہا ۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر اور سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی، نائب صدر محمد منیر میمن ، پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین ہے اور ہم نہایت شکر گزار ہیں ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے کہ انہوں نے اس معاملے کے حوالے سے ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ سے رابطہ کر کے اغوا ہونے سے بچ جانے والے تاجر رہنماﺅں کو ہمارے حوالے کر کے ایک اچھا اقدام کیا ہے تاجر برادری نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ آج اگر تاجر برادری اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو کرائم میں کمی آسکتی ہے۔ حاجی محمد جاوید میمن نے تاجر برادری اور عوام سے یہ پر زور اپیل کی کہ وہ ڈاکوﺅں کے کسی جھانسے میں نہ آئیں، کچے میں موجود ڈاکو کبھی خواتین کے ذریعے اور کبھی تجارت کے حوالے سے جھانسہ دیکر لوگوں کو بلا کر اغوا کر لیتے ہیں اور لاکھوں، کروڑوں روپے کا تاوان طلب کرتے ہیں۔ تاجر برادری اور عوام اس سلسلے میں انتہائی محتاط رہیں، بعدازاں سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنماﺅں نے مغوی افراد اور اغوا ہونے سے بچ جانے والے افراد کو ان کے گھروں کو بحفاظت روانہ کیا۔