November 17, 2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا بہاولنگر : تھانہ صدر چشتیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ،

20241116_165442

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

بہاولنگر : تھانہ صدر چشتیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ،

بہاولنگر : ملزم رمضان برریمانڈ جسمانی ڈونگہ بونگہ حوالات میں بند تھا ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : ملزم کو بسلسلہ ریکوری اسلحہ ناجائز اور مسروقہ جانور لے کر گئے ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : ملزم کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچے اور اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : واپس آنے لگے تو 4کس نامعلوم الاسم ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور للکارا کے ہمارے ساتھی رمضان کو چھوڑ دو ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : موقع کا فائدہ اٹھا کر ملزم رمضان اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگا،ترجمان پولیس

بہاولنگر : تھوڑی دیر بعد جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو جائے وقوعہ پر جا کر دیکھا ایک ملزم جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھا ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : ملزم ڈکیتی ،راہزنی ،چوری جیسی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ڈی پی او