November 16, 2026

ڈیرہ غازیخان چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے میرے ساتھ ایرانی تیل کا شراکتی کاروبار کیا تھا صحافی یعقوب بزدار کے تعاون سے اسمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل و پٹرول کی فروخت کرتے تھے وہ رقم لے کر فرار ہوگیا جواد الحسن گوندل نے مجھ پر دباؤ ڈال کر مجھ سے

20241116_165442

ڈیرہ غازیخان چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے میرے ساتھ ایرانی تیل کا شراکتی کاروبار کیا تھا صحافی یعقوب بزدار کے تعاون سے اسمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل و پٹرول کی فروخت کرتے تھے وہ رقم لے کر فرار ہوگیا جواد الحسن گوندل نے مجھ پر دباؤ ڈال کر مجھ سے 35 لاکھ کے چیک لئے آب تھانہ بی ڈویژن میں میرے خلاف درخواست دے دی ہے۔ان خیالات کا اظہار شہری خرم اسحاق نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کو تحریری درخواست میں کیا انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان جواد الحسن گوندل کے میرے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم تھے انہوں نے گزشتہ سال 2023 میں مشورہ دیا کہ آج کل ایرانی تیل کا کام عروج پر ہے شراکت میں یہ کام کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری میری ہے آپ کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں ہونے دونگا،انہوں نے مجھے 35لاکھ روپے نقد دیئے 35 لاکھ روپے میں نے شامل کئے اور 70 لاکھ روپے سے غیر قانونی اسمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل و پٹرول سپلائی کا کام شروع کر دیا میں جواد الحسن گوندل کو منافع کی رقم دیتا رہا صحافی ،یعقوب بزدار نمایندہ, 92 نیوز کے تعاون سے ایرانی تیل کا کام کرتے تھے جو پنجاب پولیس بارڈر ملٹری پولیس کسٹم سے معاملات طے کرتا تھا وہ رقم فراڈ کرکے روپوش ہوگیا ہے اور میں دیوالیہ ہوگیا جواد الحسن گوندل نے اپنے حصہ کی رقم واپسی کیلئے مجھ پر دباؤ ڈال کر بینک اکاؤنٹ کے 4 چیک لئے آب انہوں نے میرے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں رقم واپسی کیلئے درخواست دے دی ہے جس سے مجھے پریشانی لاحق ہو گی ہے

،سرکاری آفیسر ہونے کے باوجود غیر قانونی کام میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن ریجن ڈیرہ غازیخان نے ڈائری نمبر 6227/4/11/2024 درخواست اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک مجید کو ریفر کر دی ہے۔خرم اسحاق مستوئی کی درخواست پر سوشل میڈیا پر دو دن سے اسمگلروں کا تماشہ بنا ہوا ہے لوگ مختلف آرا سے اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔