November 16, 2026

انتخاب،،، سجیلہ ندیم “محمد علی جناح پر حملہ کرنے والے رفیق صابر کا خاکسارتحریک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا” بمبئی ہائی کورٹ کے جسٹس بلیگڈن کا فیصلہ (بتاریخ 4 نومبر 1943)۔

IMG-20241119-WA0161

انتخاب،،، سجیلہ ندیم

“محمد علی جناح پر حملہ کرنے والے رفیق صابر کا خاکسارتحریک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا”
بمبئی ہائی کورٹ کے جسٹس بلیگڈن کا فیصلہ (بتاریخ 4 نومبر 1943)۔
—————————–
خواتین و حضرات
بےچاری “مملکت خداداد” کو اس عبرتناک انجام تک پہنچانے والے جادوگر تقسیم ہند کے فیصلہ کُن مرحلہ پر بھی ایسا ہی جادو جگا رہے تھے جب انہوں نے مسٹر جناح کی طرف سے عدم توجہ کے ردعمل میں 3 انچ کے جیبی چاقو سے اُن پر حملہ آور مسلم لیگی کارکن رفیق صابرمزنگوی کی “واردات” کا تانا بانا مسلمانان ہند کو منظم کر کے حصول آزادی کا اہل بنانے والی خاکسارتحریک کے بانی بطل حُریت علامہ المشرقی سے زبردستی جوڑ دیا اور حامدمیر و نصرت جاوید جیسے “ماہرین تاریخ” اس الزام کو بلاتحقیق اب تک مسلسل دوہرائے چلے جارہے ہیں۔
………..
“ڈھول کا پول”۔۔
محمد علی جناح پر قاتلانہ حملے سے متعلق بمبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس بلیگڈن کا فیصلہ
[خاکسارتحریک محمد علی جناح کے قاتلانہ حملے کے کیس سے باعزت بری]
======
اس آرٹیکل کے ساتھ ہندستان کی ایک معتبر اخبار انڈین ایکسپریس کی خبر کا عکس پوسٹ کیا جارہا ہے.
جس کے مطابق مورخہ 05 نومبر 1943 کے ایڈیشن میں ایک خبر شائع ہوئی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ
بمبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس بلیگڈن نے محمد علی جناح پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اپنے 04 نومبر 1943 کے فیصلے میں واضح الفاظ میں قاتلانہ حملے میں ملوث رفیق صابرمزنگوی کو خاکسارتحریک کا کارکن ثابت نہ ہونے کے باوجود محمد علی جناح پر قاتلانہ حملہ کرنے پر 5 سال کی سخت سزا سنائی۔
جج نے فیصلہ دیتے ہوئے صاف اور واضح الفاظ میں یہ کہا کہ خاکسار تحریک کا قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے-
اس فیصلے کی وضاحت اس اخبارکی خبر میں واضح طور پر چھپی ہے
اور یہ بات ثابت ہے کہ محمد علی جناح پر قاتلانہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بنایا گیا تھا جس سے خاکسارتحریک جو ہندوستان کے طول عرض میں پھیل چکی تھی، کی ساکھ کو ہندوستان بھر میں نقصان پہنچانا مطلوب تھا۔
اس اخبار کی خبر کی صحت سے متعلق کوئی شک کی گنجائش نہیں کیونکہ انڈین ایکسپریس ہندوستان کا ایک معتبر اخبار ہے اور گوگل سرچ انجن کے ریکارڈ کے مطابق اس اخبار کے سینکڑوں ایڈیشنز کی اوریجنل اسکین شدہ کاپیاں 1930 سے لے کر آج تک گوگل کے نیوزسیکشن کے آرکائیوز میں موجود ہیں اور اس اخبار کا موجودہ ویب ایڈریس اس مضمون کے بعد درج کیا جا رہا ہے جو واضح ثبوت ہے کہ یہ اخبار آج بھی بھی ہندوستان سے شائع ہو رہا ہے اور ایک معتبر اور ٹاپ لائن اخبار ہے۔
…………….
خاکسار تحریک یا علامہ المشرقی کے متعلق یہ کہنا کہ انہوں نے محمد علی جناح پر قاتلانہ حملہ کروایا ایک بوگس اور من گھڑت الزام تھا اور ہے جو نہ تو کسی کورٹ میں ثابت ہوسکا اور نہ ہی کورٹ کے باہر کسی بھی فورم پر ثابت ہو سکا۔
ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ
خاکسارتحریک اور علامہ المشرقی کی ساتھ انگریز حکومت کی دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور یہ انگریز حکومت ہی تھی جس نے 19مارچ 1940 کو لاہور میں خاکساروں پر گولی چلائی اور خاکسارتحریک کو ہندوستان بھر میں خلاف قانون قرار دے کر علامہ المشرقی کو 2 سے ڈھائی سال تک ویلورجیل مدارس میں بند رکھا
خاکساروں کو ہندوستان کے طول وعرض سے گرفتار کرکے بنا کیس چلائے جیلوں میں اذیت ناک سزائیں دی گئیں اور ان کو زندہ درگور کیا گیا؛
تو یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ خاکسارتحریک جو ہندوستان میں انگریز مخالف جماعت تھی اس کے ساتھ کوئی رعایت برتی جاتی
لیکن اس کے برعکس کیونکہ خاکسارتحریک کا اس سازش میں کوئی کردار نہیں تھا اس لئے انگریز حکومت کے ماتحت انگریز جج جسٹس بلیگڈن نے واضح الفاظ میں خاکسارتحریک کو اس قاتلانہ الزام کے کیس میں باعزت بری کیا حالانکہ اس وقت مسلم لیگ اور کانگریس کے لیڈروں نے ایڑی چوٹی کو زور لگایا کہ کسی طرح یہ الزام ثابت ہوجائے اور اس الزام کو سچ ثابت کرنے کے لئے مسلم سمیت ہندو پریس اور میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔
جبکہ رفیق صابرمزنگوی خود ایک مسلم لیگی کارکن تھا، جس کی جیب سے قاتلانہ حملہ کے بعد گرفتاری کے وقت پولیس نے مسلم لیگ کی ممبرشپ کا کارڈ بھی برآمد کیا تھا اور یہ ممبرشپ کارڈ ہی وجہ بنا تھا رفیق صابر کی محمد علی جناح کے ساتھ ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کا؛
ورنہ سوچنے کے بات ہے کہ محمد علی جناح صاحب اپنی رہائش گاہ میں رفیق صابر سے کیوں ملے؟
اس قاتلانہ حملے کے الزام کی طرح ایک اور الزام ہے کہ رفیق صابرمزنگوی خاکسار تھا؛
جبکہ درحقیقت رفیق صابر مزنگوی ایک مسلم لیگی کارکن تھا. یہ بات اُس وقت اُس کی گرفتاری کے وقت پتہ چل گئی تھی اور بعد میں اُسی ممبرشپ کارڈ کی بنیاد پر دورانِ کیس ثابت ہوگیا کہ رفیق صابر خاکسار کارکن نہیں۔
اس بات کا ذکر پرفیسر املنڈو ڈی کی کتاب [ڈی ہسٹری آف خاکسار مومنٹ ان انڈیا] کی جلد دوم میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے یہ کتاب حالیہ دنوں میں ہندوستان میں شائع ہوئی ہے اور خاکسارتحریک کی تاریخ سے متعلق ایک اہم اور مصدقہ کتاب ہے اور
منصف جو کہ ایک ہندو ریسرچ اسکالر ہے اُس نے بنا کسی دباؤ کے ہندوستان کے انڈین آرکائیو ڈیپارٹمنٹ، پولیس ڈپارٹمنٹ، انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ، وائسرے ریکارڈ دہلی اور دنیا کے طول و عرض سے خاکسار تحریک سے متعلق مواد اکٹھا کر کے یہ کتاب مرتب کی ہے جو کہ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔
اور اس کتاب کے حوالہ جات انتہائی معتبرذرائع سے حاصل کئے گئے ہیں۔
لیکن علامہ المشرقیؒ اور ان کی تحریک کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کی انتہا یہ ہے کہ
مورخہ 25 نومبر 2013 کی شام جیو ٹی وی پر کپیٹل ٹاک میں حامد میر نے خاکسار تحریک پر یہ بیہودہ الزام دہرایا تها جبکہ حال ہی میں نصرت جاوید بهی حامد میر کے نقش قدم پر چلتے دکهائی دیئے ہیں کہ “خاکسارتحریک محمد علی جناج کے قتل کے اقدام میں ملوث تھی”؛
ہمارے دونوں صحافی حضرات کے ریکارڈ میں شاید تاریخ کا مطالعہ موجود ہی نہیں ورنہ شاید وہ کوئی ایسی غیرذمدارنہ حرکت نہ کرتے اور یوں صحافتی بددیانتی کے مرتکب نہ ہوتے۔
حامد میر اور نصرت جاوید جیسے بے پر کی اڑا نے والے تمام خواتین و حضرات سے گذارش ہے کہ برائے کرم اپنی انفارمیشن اپ ڈیٹ رکھا کریں ورنہ گھر بیٹھیں-
اس طرح کی ییلوجرنلزم آج کے انفاریمشن و ٹیکنالوجی کے دور میں کسی طرح بهی قابل قبول نہیں..
نیچے لنک پر کلک کر کے انڈین ایکسپرس کی مورخہ 05 نومبر 1943کی اس خبر کا مطالعہ کریں۔