November 17, 2026

ساہیوال فروٹ منڈی اندھیر نگری چوپٹ راج کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اک نظر فروٹ منڈی کے مزدور ریڑھی بانوں پر بھی

20241116_165442

ساہیوال فروٹ منڈی اندھیر نگری چوپٹ راج کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اک نظر فروٹ منڈی کے مزدور ریڑھی بانوں پر بھی

ساہیوال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی اور مارکیٹ کمیٹی کی ناک تلے دھڑلے سے اوور چارجنگ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پر سوالیہ نشان

ساہیوال (زین شبیر) سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ساہیوال فروٹ منڈی میں کچھ کمیشن ایجنٹس شیخ آصف اینڈ کو صاحب جی کمیشن ایجنٹس کی دھڑلے سے اوور چارجنگ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پر سوالیہ نشان روزانہ کی بنیاد پر فی نگ گورنمنٹ کے مخصوص کر دہ آرٹیکل 8 کے تحت 2.30 روپے کی بجائے 20 روپے فی نگ وصولی دھڑلے سے جاری اگر بات کی جائے مارکیٹ کمیٹی کے EADA ثاقب اور سب انسپکٹرز جبار اور انسپکٹر زبیر کی تو ان کمیشن ایجنٹس سے روزانہ کی بنیاد پر جگا ٹیکس وصول کرنے میں مصروف عمل ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں پے کالی پٹی باندھ کر مارکیٹ کمیٹی کی کالی بھیڑیں غریب مزدورں پر خود ساختہ جگا ٹیکس وصول کروانے میں پیش پیش ہیں اور بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی لمحہ فکریہ یہ ہے کہ فروٹ منڈی کے راؤنڈ کے دوران مارکیٹ کمیٹی کے کماؤ پتر افسران کو شاہی انداز میں سب اوکے کی رپورٹ پیش کرتے ہیں جس سے ان کمیشن ایجنٹس کو خود ساختہ جگا ٹیکس وصول کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی ساہیوال بھر کے غریب ریڑھی بانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے فوری طور پر مارکیٹ کمیٹی کے کرپٹ عملہ اور خود ساختہ جگا ٹیکس وصول کرنے والے کمیشن ایجنٹس کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور لائسنس کینسل کر کے عرصہ دراز سے سرکاری ٹیکس کے نام لوٹا جانے والا غریب مزدورں کو پیسہ واپس کروانے کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ سال قبل انجمن فروٹ ریڑھی چھابڑی ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر اکرم عباسی کی جانب ان بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا اب انجمن فروٹ ریڑھی ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر زین شبیر کی جانب سے بھی بھتہ خور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جلد شروع کیا جائے گا اور مکمل ثبوت ضلعی انتظامیہ کو پیش کیے جائیں گے جگا ٹیکس وصولی میں کون کون لوگ شامل ہے کون سے کرپٹ مارکیٹ کمیٹی کے افسران منتھلیاں وصول کرتے ہیں 20 روپے فی نگ جگا ٹیکس