November 16, 2026

ہارون آباد() مدرسہ عربیہ فیض الاسلام کا سالانہ جلسہ ، درجہ حفظ اور درس نظامی میں کامیاب ہونے والے 92 طلبا کی دستار بندی اور تقسیم اسناد کی گئی ۔

IMG-20241117-WA0106

ہارون آباد() مدرسہ عربیہ فیض الاسلام کا سالانہ جلسہ ، درجہ حفظ اور درس نظامی میں کامیاب ہونے والے 92 طلبا کی دستار بندی اور تقسیم اسناد کی گئی ۔
منڈی مدرسہ کے اولین ، قدیمی اور عظیم مثالی دینی درس گا ہ مدرسہ عربیہ فیض الاسلام جامع مسجد قادریہ کا سالانہ جلسہ بعنوان سیرۃ النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم و دستار فضیلت منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ممتاز اور جید علماءکرام نے خطاب فرمائے اور معروف قرا حضرات ، اور نعت خواں حضرات نے اپنی خوش الحانی سے مجمع کو گرمایا ، اس موقع پر ضلعی مسئول وفاق المدارس ، مہتمم دینی مدارس و مدرسہ ہذا پروفیسر مولانا معین الدین وٹو صاحب نے اپنے خطاب میں دینی مدارس کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی فضیلتہ الشیخ ، عالم باعمل حضرت مولانا خلیل احمد سراج صاحب (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے، ہدایت کے سر چشمے ہیں،جہاں پر بچوں کو عظیم کتاب قرآن پاک پڑھایاجاتاہے اوردینی تعلیم دی جاتی ہے،مدرسوں سے فارغ التحصیل طلباء معاشرہ میں امن ومحبت کا پیغام عام کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔دینی مدارس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ اسلام کی ہے،دینی مدارس عہد نبوی ؑسے لے کر آج تک اپنے ایک مخصوص انداز سے آزاد چلے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کا وجود دینی مدارس کے بغیر ناممکن ہے، معاشرے کی اصلاح میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے، دینی مدارس میں امن و امان کے داعی اور ملک کے خیر خواہ تیار کئے جاتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے مولانا معین الدین وٹو کے ہمراہ مدرسہ ہذا سے فارغ التحصل 92 طلبا کرام کی دستار بندی کی اور اسناد سے نوازا۔ جبکہ مدرسہ ہذا کے اساتذہ کرام کی بہترین کارکردگی پر انکی بھی دستار بندی کی گئی ، تقریب میں علاقہ بھر کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محسن مدرسہ ہذا، ناظم مدرسہ ہذا خطیب جامع مسجد قادریہ مولانا طیب محمود نے احسن طریقہ سے سر انجام دیئے اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر ملکی سلامتی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔