ہارون آباد()وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی سربراہی میں بیوروکریسی عوامی مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے : سہیل خان
ہارون آباد()وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی سربراہی میں بیوروکریسی عوامی مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے : سہیل خان
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بھر کے 38 ڈسٹرکٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسران 11 بجے سے 12 بجے تک اپنےاپنے دفاتر میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سن کر موقع پرحل کر رہے ہیںچ، عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فرزند بہاولنگر ، سہیل خان ایم پی اے بہاولنگر نےچوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیراعظم عوام کے دلوں کی دھڑکن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی کے لیے ہمہ وقت اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہو رہا ہے اب پاکستانی عوام کو بجلی کی قیمتوں پر تین ماہ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دے کر میاں شہباز شریف نے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے اسی طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ہر لحاظ سے دیگر چاروں صوبوں سے عوامی خدمات میں سب سے اگے ہیں اور عوامی ریلیف کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔