وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی جانب سے مینڈیٹ چور حکومت کے عوام دشمن بجٹ اور ظالمانہ معاشی فیصلوں کے خلاف احتجاج کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاجر برادری کے کل کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان
کارکنان اور ذمہ داران کو ملک گیر سطح پر تاجر برادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت
مینڈیٹ چور سرکار نے ربڑ سٹیمپ اور غیرنمائندہ ایوان سے تاریخ کا بدترین اور ظالمانہ بجٹ منظور کروایا ہے، ترجمان تحریک انصاف
مینڈیٹ چور سرکار کا بجٹ عوام، کسان اور تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کی معیشت کیلئے موت کا پروانہ اور تباہ حال معیشت کی مکمل بربادی کا نسخہ ہے، ترجمان تحریک انصاف
بجلی کے ناقابلِ برداشت بلوں کے بعد بجٹ کے نتیجے میں آمدن اور قوتِ خرید میں سنگین کمی عوام کی جان نکال دے گی اور بھوک و افلاس سرکاری پناہ میں ناچیں گے، ترجمان تحریک انصاف
مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر غیرمنتخب ایوان کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی سرکاری کوششوں کی روزِ اوّل سے مخالفت کرتے آئے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
تحریک انصاف نے اپنے دور میں کورونا وبا اور عالمی مہنگائی کے باوجود معاشرے کے تمام طبقات کے معاشی مفادات کا بھرپور تحفّظ کیا اور معیشت کو 6 فیصد کی شرح سے ترقی دلوائی، ترجمان تحریک انصاف
کسانوں کے معاشی قتل عام کے بعد تاجروں کا احتجاج اس غیرمنتخب اور غیرنمائندہ سرکار کیخلاف فردِ جرم ہے، تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
عوام لاقانونیت کی چھتری میں مینڈیٹ چوری کے ذریعے مسلّط کی گئی سرکار کی رخصتی کیلئے ملک گیر پرامن احتجاج کی تیاری کریں، ترجمان تحریک انصاف
عوام کی منتخب اور جائز حکومت ہی ان کے معاشی مفادات کے تحفّظ کا بیڑہ اٹھائے گی اور معیشت کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائے گی، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ