پاکستانی کشمیر: جیل سے 20 قیدی فرار، ایک قیدی پولیس فائرنگ سے مارا گیا
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ضلع راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونے والے قیدیوں کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ضلع راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی فرار ہو گئے جنھیں پکڑنے کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ضلع راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی فرار ہو گئے جنھیں پکڑنے کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات وحید گیلانی کے مطابق جیل سے دوپہر دو اور تین بجے کے درمیان 20 قیدی فرار ہوئے جبکہ اس دوران جیل محافظ کی فائرنگ سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک قیدی جان سے گیا۔
وحید گیلانی کے مطابق واقعے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل کا کہنا ہے کہ پولیس شہر کی ناکہ بندی کر کے قیدیوں کی دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
سپیشل سیکریٹری داخلہ بدر منیر کے مطابق فرار ہونے والوں میں ’دہشت گردی‘ کے مقدمات میں گرفتار غازی شہزاد، عثمان اور بیت اللہ بھی شامل ہیں، جنہیں محکمہ انسداد دہشت گردی نے گرفتار کیا تھا۔
ان کے مطابق دیگر فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل اور منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار قیدی شامل ہیں