گھارو رپوٹر دعا نيوز عبدالعزيز شيخ گھارو شہر کے مختلف ہوٹلوں اور بیکریوں پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے چھاپے مارے مختلف ہوٹلوں، بیکریوں اور کھانے کے مراکز پر صفائی نہ ہونے اور کھانے کی اشیاء میں ناقص مواد استعمال کرنے کی وجہ سے ہزاروں روپے کا جرمانہ
گھارو رپوٹر دعا نيوز عبدالعزيز شيخ
گھارو شہر کے مختلف ہوٹلوں اور بیکریوں پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے چھاپے مارے مختلف ہوٹلوں، بیکریوں اور کھانے کے مراکز پر صفائی نہ ہونے اور کھانے کی اشیاء میں ناقص مواد استعمال کرنے کی وجہ سے ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی فوڈ سیفٹی آفیسر میڈم نتاشا ہاشمانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گھارو کے مختلف ہوٹلوں، بیکریوں اور کھانے کے مراکز پر چھاپے مارے اور ان کے کچن میں استعمال ہونے والے ناقص اور انسانی صحت کے لیے مضر مصالحوں اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر عزیز بیکری میں موجود سینکڑوں کیک اور سینکڑوں کلو مٹھائی کو ضائع کیا گیا،اس کے علاوہ کئی کھانے کے مراکز، ہوٹلوں اور بیکریوں پر بھی غیر معیاری کھانا تیار کرنے پر ان پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا گیا، فوڈ سیفٹی آفیسر نتاشا ہاشمانی نے انہیں تاکید کی کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر میڈم نتاشا ہاشمانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں غیر معیاری خوراک فروخت کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے شہریوں کو ان کی صحت کے مطابق معیاری خوراک یقینی بنانے کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کوششیں جاری رہیں گی