November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) آر ایس او ریسکیو ٹیم محمد ارشد فوکل پرسن ریسکیو ٹیم لیاقت علی سکھیرا نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے

20241112_182814

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) آر ایس او ریسکیو ٹیم محمد ارشد فوکل پرسن ریسکیو ٹیم لیاقت علی سکھیرا نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔عوام میں سموگ کے نقصانات، فضائی آٍلودگی سے بچاؤ کی تدابیر بارے آگاہی دینا ہے۔ شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،کیونکہ سموگ نظام تنفس، آنکھوں کی جلن، دمہ اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے شہری سموگ کے دوران پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ فیس ماسک کا استعمال کریں۔ سفر کے دوران عینک لگائیں،چہرہ، آنکھیں، ناک اور ہاتھ بار بار دھوئیں،کوڑا کرکٹ ہرگز نہ جلائیں۔ غیر ضروری سفر سے گریزکیا جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔