بہاولنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) بھی موجود تھے. انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی
بہاولنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) بھی موجود تھے. انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً فرداًانکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اور علاج معالجے اور مریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ضلعی ہسپتال میں صفائی اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی صفائی کے معیارپر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کے ساتھ صفائی کا معیار بھی اعلی درجے تک لے جانے کے لیے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر احمد بھون نے
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ پرائمری سکول نذیر کالونی بہاولنگر کا دورہ کیا،
ڈپٹی کمشنر نے وہاں صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دیگر دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور پودے لگانے کی کی ہدایت کی۔
انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طلبہ کی جانب سے جوابات پر اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز شجر کاری کے حوالے سے پودے سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں بعد ازاں
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) کے ہمراہ گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سنٹر بہاولنگر کا دورہ کیا، اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائ جائے، اور سپیشل طلباء کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے –