قیدیوں کی جیل ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو پر پابندی کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد،
قیدیوں کی جیل ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو پر پابندی کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی استدعا مسترد کر دی
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ سے استدعا کی کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ آج ہی معطل کر دیا جائے تو چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نوٹس کر دیے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل دوبارہ بولے کہ یہ جب جیل میں (عمران خان سے) ملاقات کیلئے جاتے ہیں تو _ _ _ اِس تو پر ہی چیف جسٹس عامر فاروق نے روکتے ہوئے کہا کہ ریلیکس ہو جائیں آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کر رہے ہیں