November 17, 2026

صرافہ بازار بہاولنگر میں چوری کی بڑی واردات نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 25 تولے طلائی زیورات اور 12 لاکھ نقدی لے اڑے، چوری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

20241109_085448

صرافہ بازار بہاولنگر میں چوری کی بڑی واردات نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 25 تولے طلائی زیورات اور 12 لاکھ نقدی لے اڑے، چوری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

صرافہ بازار بہاولنگر میں ایک بڑی چوری کی واردات پیش آئی ہے، جس میں نامعلوم چور سیف سمیت 25 تولے سونے کے زیورات اور 12 لاکھ روپے لے اڑے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو کیری ڈبہ میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔