عمران خان کو عدالتی حکم پر جیل میں فراہم کردہ سہولیات واپس لینے کے خلاف نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے لکھا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی،
عمران خان کو عدالتی حکم پر جیل میں فراہم کردہ سہولیات واپس لینے کے خلاف نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے لکھا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق جیل میں عمران خان اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گرد حملوں کے خدشہ کے پیش نظر جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، جیل حکام کے مطابق پٹیشنر نورین نیازی کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دی گئی ہے، پٹیشنر کے وکلاء ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے بیان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، درخواست نمٹائی جاتی ہے