October 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)گردونواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال دکانداروں کو اشیاء مہنگی کرنے کی کھلی چھٹی،تفصیلات کے مطابق سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود

20241109_085448

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)گردونواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال دکانداروں کو اشیاء مہنگی کرنے کی کھلی چھٹی،تفصیلات کے مطابق سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے نے غریب شہریوں کی زندگی اجیرن کردی مقامی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کی عدم دلچسپی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کو غیر فعال کردیا جس کے نتیجے میں دکانداروں نے بلاخوف وخطر من مانے نرخ وصول کرنے لگے شہریوں کی شکایات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں اکثر تاخیر سے آتی ہیں اور جب آتی ہیں تو دکاندار نظر انداز کر دیتے ہیں جس سے بااثر دکاندار سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا موقع پا رہے ہیں جس سے عام آدمی کا پھل اور سبزیاں خریدنا مشکل ہوگیا ہے اس صورتحال نے خاص طور پر غریب طبقے کو ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے دکانداروں نے پھلوں سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا اب سبزیوں پھلوں اور اشیاء خوردونوش کو خریدنا متوسط طبقے کا خواب بن کر رہ گیا ہے اور یہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا غیر فعال ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے شہرمیں فرض شناس اور ایماندار آفیسران کی تعیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے اور یہ خودساختہ ہونے والی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکے عوامی رائے یہ ہے کہ انتظامیہ کی عدم اقدام سے
جنگل کے قانون کی کیفیت برقرار ہے جو کہ شہریوں کےلئے ناقابلِ قبول ہے اور یہ صورتحال فوری طور پر توجہ کی مرکوز ہے تاکہ شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور انصاف مل سکیں،