October 28, 2026

*`9 نومبر 1877 یومِ اقبال`* ~ بتوں سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نو امیدی مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے

IMG-20241109-WA0188

*`9 نومبر 1877 یومِ اقبال`*

~ بتوں سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نو امیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے

9 نومبر بطور اقبال ڈے یعنی “علامہ اقبال دن” کے منایا جاتا ہے۔ حکیم الامت، شاعرِ مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، جنہوں نے مسلمانانِ ہند کو آزادی کا مقصد اور امتِ مسلمہ کے زوال کے اسباب سمجھانے میں بہت کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ آج بھی آپ کی تعلیمات نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ اقبال کی انقلابی شاعری نے نہ صرف برصغیر کے مسمانوں میں ایک ولولہ پیدا کیا بلکہ ارد گرد کے مسلمانوں کے ایمان کو بھی تقویت بخشی۔

~ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

یوں تو ہر سال 9 نومبر آتا ہے لیکن ہر سال اقبال نہیں آتا اب اس کے لئے ہزاروں سال منتظر رہنا پڑے گا۔