October 28, 2026

*کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر معصوم شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بنانے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کی نمازِ جنازہ کوئٹہ گیریژن، بلوچستان میں ادا کی گئی*۔

IMG-20241110-WA0099

*راولپنڈی*

*ائی ایس پی ار*

*کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر معصوم شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بنانے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کی نمازِ جنازہ کوئٹہ گیریژن، بلوچستان میں ادا کی گئی*۔

نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور بڑی تعداد میں فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس المناک واقعے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملک سے اس لعنت کے خاتمے کے لئے قومی عزم اور عہد کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کو قومی عزم اور اجتماعی حوصلے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے بھرپور تعاون اور فوجی و سول اداروں کی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔