سکھر سندھ ۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز سکھر) سندھ کے 26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر 14 نومبر کو انتخابات ہوں گے الیکشن کی مناسبت سے سکھر میں بھی سیاسی
سکھر سندھ ۔
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا ان لاہین نیوز
سکھر) سندھ کے 26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر 14 نومبر کو انتخابات ہوں گے الیکشن کی مناسبت سے سکھر میں بھی سیاسی گہما گہمی دکھائ دینے لگی جہاں مختلف پارٹی اور آزاد امیدوار الیکشن کے حوالے سے اپنے انتظامات کرتے نظر آرہے ہیں سبھی پارٹیاں اور ان کے خواہشمند امیدواران اپنے اپنے فلیکس آویزاں کر رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق 14 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے یونین کونسل نمبر 06 بیراج کالونی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
جس میں جے یو آئ کے کارکنان اور علاقہ مکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور جے یو آئ کی جانب سے نامزد امیدوار وائس چیئرمین عبدالمالک نوناری کو اپنا ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائ اس موقع پر امیدوار وائس چیئرمین عبدالمالک نوناری، اور جے یو آئ کے جنرل سیکریٹری سٹی سکھر کے قاری لیاقت علی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے
ہر بار کلین سویپ کرنے والی جماعت کے منتخب ہونے والے نمائندوں نے سکھر کو مکمل تباہ کردیا فنڈ ہونے کے باوجود سکھر کے مسائل پر کوئ توجہ نہیں دی إنشاءاللّٰه ہم کامیاب ہوکر اپنی یوسی 06 کی تعمیر و ترقی کے لیۓ بہتر انداز سے خدمات سرانجام دینگے اور اپنی یوسی 06 بیراج کالونی کو ایک مثالی یوسی بنائنگے،