چن (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کے زیرِ اہتمام تحصیل سطح پر جاری
چن (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کے زیرِ اہتمام تحصیل سطح پر جاری کھیلوں کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول چن نے کرکٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نورپور کو شکست دے کر تحصیل چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
سب سے بڑی اور قابلِ فخر بات یہ ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول چن نے مسلسل تیسری مرتبہ تحصیل چیمپئن بن کر کامیابیوں کی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کر لی.
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں سلیکٹ ہونے والی نوجوان بیٹر کامران نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے *52 رنز کی شاندار باری کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ تاریخی کامیابی کھلاڑیوں کی انتھک محنت، بہترین ٹیم ورک، اساتذہ کی رہنمائی اور کوچ ماسٹر رمیض حسن صاحب کی بہترین حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس عظیم الشان کامیابی پر عوامی سماجی حلقوں اور تعلیمی حلقوں نے گورنمنٹ ہائی سکول چن کے تمام کھلاڑیوں، ہیڈ ماسٹر حافظ عبدالروف ، جملہ سٹاف اور بالخصوص ٹیم کے محنتی اور باصلاحیت کوچ ماسٹر رمیز حسن کو جو کہ خود بھی کرکٹ کے بہت اچھے پلئیر ہیں دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد دی ہے۔