November 16, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کھیلتا پنجاب یووتھ گیمز 2024 کا افتتاح

IMG-20241105-WA0182

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کھیلتا پنجاب یووتھ گیمز 2024 کا افتتاح
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازکی جانب سے کھیلتا پنجاب کے نام سے یوتھ گیمز کا اغاز کر دیا گیا ہے جمنیزیم ہارون آباد میں مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر ، پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر اور ہارون آباد سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی وائیٹل گروپ والے نے بیڈ منٹنس کھیل کر کھیلتا پنجاب یوتھ گیمز 2024 کا افتتاح کر دیاہے جمنیزیم ہارون آباد آمد پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالحفیظ باجوہ، ضلعی سپورٹس آفیسر قیصر ندیم، تحصیل سپورٹس افیسرز ہارون آباد چوہدری ارسلان طاہر، عمران قریشی، میڈم عظمی عمران، تحصیل سپورٹس آفیسر چشتیاں شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن تائیکوانڈو عبداللطیف کاوش نے چوہدری غلام مرتضی کا استقبال کیا، کھیلتا پنجاب یوتھ گیمز 2024 میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کی ٹیموں نے حصہ لیا، اس موقع پر نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک چوہدری فیاض ہدایت علی قاضی نوید قاضی زاہد حسین انجم ڈاکٹر ذوالفقار قریشی رحمن قادر قریشی طاہر توگیروی چوہدری ہارون الرشید شاہد غوری فراز جٹ ندیم ظفر ندیم بھٹی عرفان کھوکھر سمیت دیگر دوست احباب موجود تھے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے یوتھ گیمز اچھا فیصلہ ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے پنجاب کی یوتھ میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے یوتھ گیمز ایک بہت ہی اچھا اقدام ہے، صحت مند سرگرمیوں سے ہی نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور ان کھیلوں سے پنجاب کی یوتھ کو اگے بڑھنے اور اپنا نام پیدا کرنے کا موقع ملے گا اور یہی بچے اگے جا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے انہوں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ضلعی اور تحصیل سپورٹس افیسرز اور متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔