ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت مبارکباد کے لیٹرز کی تقسیم کا عمل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت مبارکباد کے لیٹرز کی تقسیم کا عمل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت مستحق افراد میں مبارکباد کے لیٹر تقسیم کیے اور انکو مبارکباد پیش کی۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندگان اور مستحق افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ منتخب خاندانوں کے اکاو¿نٹ میں گھروں کی تعمیر کے لیے رقم منتقل ہو چکی ہے ، منتخب خاندان اپنے گھر کی تعمیر آج سے ہی شروع کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں پنجاب کے 70 ہزار خاندانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ تک کا بلاسود قرضہ فراہم کر رہی ہے جبکہ قرض بلا سود اقساط میں ادا کرنا ہوگا ، حکومت پنجاب پہلے 3 ماہ کوئی قسط نہیں لے گی اور حکومت کی جانب سے ماہانہ قسط 14 ہزار روپے مقرر کی گی ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ابھی تک 4000 سے زائد خاندانوں نے اس سکیم کے تحت اپلائی کیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں قرعہ اندازی میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 140 افراد اہل قرار پائے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔