وزیرِاعلی’ پنجاب کا “اپنی چھت اپناگھر” پروگرام جاری ۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی طرف سے قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست دہندگان مں رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے۔
وزیرِاعلی’ پنجاب کا “اپنی چھت اپناگھر” پروگرام جاری ۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی طرف سے قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست دہندگان مں رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے۔
میلسی(محمدمختارسولگی)
وزیرِاعلی’ پنجاب محترمہ مریم نواز کا اپنے گھر سے محروم پنجاب کی عوام کیلئے ‘ اپنی چھت اپناگھر” پنجاب بھر میں جاری ہے۔ تحصیل میلسی میں سکیم کےتحت منظور شدہ درخواست گزاروں کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور فوکل پرسن اپنی چھت اپناگھرپروگرام تحصیل میلسی مہرخلیل احمدپڈھیار کی زیرنگرانی منتخب نمائندوں اور حکومتی شخصیات کےہمراہ کامیاب درخواست دہندہ میں رقوم کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ فیز دوئم میں اب تک دس افراد کامیاب قرار پائے گئے ہیں ۔جن میں سے اکثریت کو پندرہ لاکھ اور دس لاکھ کی رقم کے چیک بالترتیب تقسیم کردیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیار کاکہناہے کہ بلاسود رقم کی فراہمی پنجاب حکومت کا بہترین اقدام ہے ۔مختصرعرصہ میں رقم کی منتقلی سے پنجاب حکومت کے اس اقدام سے رقم حاصل کرنے والے افراد کااپنے گھرکاخواب پوراہوگا.