November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20241101_151002

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *01 نومبر 2024 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🛑 *رواں سال کا اکتوبر بھی اسرا_ئیل پر بھاری گزرا، اکتوبر کے مہینے میں 88 اسرا_ئیلی ہلاک ہوئے، حکام*

🛑 *حکومت کا سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینےکا فیصلہ، مطلوب شخص کو مسلح افواج بھی حراست میں رکھ سکیں گی*

🛑 *3 ماہ کے بعد بھی قید رکھنا ممکن، وفاقی وزیر قانون نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا*

🛑 *بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، اسکول کے 5 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی، کئی گاڑیاں تباہ*

🛑 *سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی، پی ٹی آئی، جے یو آئی کی مخالفت*

🛑 *جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کو چالان کی نقول فراہم، صحت جرم سے انکار*

🛑 *اس بار جائیں گے تو حکومت کا تختہ الٹ کر ہی واپس آئیں گے، علی امین گنڈاپور کی ایک بار پھر دھمکی*

🛑 *وزیراعلیٰ کے پی کا ڈی چوک احتجاج سے گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کا استقبال، ترقی دینے کا اعلان*

🛑 *’جعلی امی‘ 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، سارا نامی خاتون کو کراچی سے اٹھائے جانے کے 10 دن بعد لاہور سے گرفتاری ظاہر کی گئی*

🛑 *عازمین حج کیلئے نئی صحت پالیسی جاری، شرائط سخت کردی گئیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد حج کے لیے نہیں جاسکیں گے*

🛑 *تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزادی جائے تو شرح کم ہوجائے گی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل*

🛑 *بارڈر سیکورٹی مزید سخت، تمام ایئرپورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ*

🛑 *کراچی؛ اکتوبر میں تاریخ کی گرم ترین راتیں رہیں، 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات*

🛑 *توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر*

🛑 *احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: عمران خان کی بہنوں علیمہ، عظمیٰ خان کی 8 نومبر تک عبوری ضمانت منظور*

🛑 *پشاور: کھلونا سمجھ کر گھر لایا گیا دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی*

🛑 *وزیر اعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری، اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری پراتفاق*

🛑 *قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ*

🛑 *بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں قیام بڑھا دیا، بشری بی بی مزید 2 سے 3 روز قیام کریں گی*

🛑 *سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش*

🛑 *کبھی کبھی عدالت کے ایک جملے سے کیسز 18،18 سال چلتے رہتے ہیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی*

🛑 *چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججزکی ملاقات*

🛑 *ناکارہ مسافر بردار طیارہ کراچی سے بذریعہ سڑک حیدرآباد پہنچ گیا*

🛑 *آؤٹ کیوں قراردیا؟ باجوڑ میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق، کئی زخمی*

🛑 *پی آئی اے کیلئے 10 ارب سے زائد کی بولی دینے کو تیار ہیں، پختونخوا حکومت نے خط لکھ دیا*

🛑 *عمران خان کا نام چانسلر کیلئے فہرست میں کیوں نہیں؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا*

🛑 *مریم نواز نے صوبے میں سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم لانچ کردی*

🛑 *خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں کے پی کی تاریخ میں پہلا پیکا ایکٹ مقدمہ درج*

🛑 *حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو نظربندی کے احکامات جاری کرنے سے روک دیا گیا*

🛑 *کراچی: جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ*

🛑 *سندھ وائلڈ لائف نے 300 کچھوؤں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑ دیا*

🛑 *عدالتی حکم پر اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل*

🛑 *سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی، فی تولہ 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے کا ہوگیا*

🛑 *کراچی: نیو گولیمار میں پولیس اہلکار سے لوٹ مار، اہلکار نے دونوں ڈاکو ماردیے*

🛑 *امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات*

🛑 *پشاور: بجلی چوری میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی کے دوران پیسکو ٹیم پر حملہ، افسر زخمی*

🛑 *کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز بنانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد، جیل بھیجنے کا حکم*

🛑 *شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس سے حنا پرویز بٹ کی ملاقات، انصاف فراہمی کی یقین دہانی*

🛑 *بابراعظم کا اعزاز، سابق کپتان کا بلا تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا*

🛑 *اٹارنی جنرل نے عدالت کو 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کی واپسی کی یقین دہانی کرادی*

🛑 *ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 101 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا*

🛑 *صدر مملکت آصف زرداری کے پیر میں چوٹ کے باعث دورہ چین مؤخر۔