اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو یروشلم میں اس وقت اپنا خطاب روکنا پڑا جب ان کی تقریر کے دوران احتجاج شروع ہو گیا۔ اس دوران بعض افراد نعرے بازی کرتے رہے۔ کچھ نے اونچی آواز میں کہا کہ ’شرم کرو‘۔ یہ تقریب سات اکتوبر کو حماس کے حملے میں مارے جانے والوں کی یاد میں منقعد کی گئی تھی۔ اسرائیل میں ایک
اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو یروشلم میں اس وقت اپنا خطاب روکنا پڑا جب ان کی تقریر کے دوران احتجاج شروع ہو گیا۔ اس دوران بعض افراد نعرے بازی کرتے رہے۔ کچھ نے اونچی آواز میں کہا کہ ’شرم کرو‘۔ یہ تقریب سات اکتوبر کو حماس کے حملے میں مارے جانے والوں کی یاد میں منقعد کی گئی تھی۔ اسرائیل میں ایک طبقہ حماس کا حملہ روکنے اور یرغمالوں کی واپسی میں ناکامی کی ذمہ داری نیتن یاہو اور ان کی حکومت پر عائد کرتا ہے۔ حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حماس نے ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں سو اب ابھی اس کی تحویل میں ہیں۔ اسرائیل کی فوج کی جوابی کارروائی میں اب تک غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام طبی حکام کے مطابق 42 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔