October 28, 2026

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی عمل کی بہتری کے لیے اساتذہ کی ٹریننگ نِیڈ اسیسمنٹ (TNA) کے پہلے دو دنوں میں چند شرپسند عناصر کی طرف سے اساتذہ کو ڈرانے دھمکانے اور اسیسمنٹ سینٹرز میں داخل ہونے سے روکنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔ علاوہ

20241025_203323

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی عمل کی بہتری کے لیے اساتذہ کی ٹریننگ نِیڈ اسیسمنٹ (TNA) کے پہلے دو دنوں میں چند شرپسند عناصر کی طرف سے اساتذہ کو ڈرانے دھمکانے اور اسیسمنٹ سینٹرز میں داخل ہونے سے روکنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں TNA دینے والے معزز اساتذہ کرام کو تعلیم دُشمن اور سازشی عناصر کی جانب سے دھمکیوں اور کردارکشی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیرِتعلیم پنجاب کی ہدایت پر متعین کردہ سینٹرز پر پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی تعینات کی جا رہی ہےجہاں اسیسمنٹ کا عمل بمطابق شیڈول جاری رہے گا۔ مزید یہ کہ جو اساتذہ کرام اسیسمنٹ سینٹر جائے بغیر اپنی سہولت کے مطابق گھر بیٹھے آن لائن اسیسمنٹ دینے کا انتخاب کرنا چاہیں اُن کے لیے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق TNA-SED ایپ کو پبلک کیا جا رہا ہے:

برائے PSTs بروز اتوار 27 اکتوبر رات 9 بجے سے بروز سوموار 28 اکتوبر رات 9 بجے تک

برائے ESTs سوموار 28 اکتوبر رات 9 بجے سے منگل 29 اکتوبر رات 9 بجے تک

برائے SSTs، SS، SSS، SHM, HM, Dy.HM و پرنسپلز منگل 29 اکتوبر رات 9 بجے سے بُدھ 30 اکتوبر رات 9 بجے تک

نوٹ:
1- 30 اکتوبر تک جو اساتذہ کرام اسیسمنٹ نہیں دیں گے اُن کے خلاف مروجہ قوانین کے مطابق تادیبی کاروائی بشمول salary stoppage عمل میں لائی جائے گی۔

2- 30 اکتوبر تک آن لائن اسیسمنٹ کرنے والے اساتذہ کرام کے انٹرویو 31 اکتوبر سے شیڈول کیے جائیں گے-

3- جو اساتذہ کرام 26 اور 27 اکتوبر کو اسیسمنٹ نہیں کر سکے وہ مندرجہ بالا شیڈول کے مطابق وہ بھی اسیسمنٹ کے اہل ہوں گے