October 28, 2026

حافظ آباد(سیدظہیرعباس شاہ) پولیس تھانہ سٹی کا اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، محلہ حسن ٹاؤن سے لاوارث ملنے والی 4 سالہ بچی سحرش کے لواحقین کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر دیا، حافظ آباد پولیس کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے بھی ہمہ وقت کوشاں ہے۔ایس ایچ او سٹی سہیل اشرف ۔

IMG-20241027-WA0171

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو دوران گشت محلہ حسن ٹاؤن سے ایک لاوارث بچی ملی۔ جس کے لواحقین کی تلاش کے لئے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے ۔پولیس نے ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں کمسن سحرش کے ورثاءکو تلاش کرکے بچی کو ان کے حوالے کر دیا۔کمسن سحرش ٹھٹہ کھوکھراں کی رہائشی ہے ۔
کمسن سحرش کی ولد اور والدہ نے ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار اور ایس ایچ او سہیل اشرف تھانہ سٹی پولیس کا بھر پور شکریہ ادا کیا ۔ایس ایچ او سٹی کا کہنا ہے کہ حافظ آباد پولیس جرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔