ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کا پیدل شہری سے تصادم – انتظامیہ کی نااہلی کے باعث حادثات عام، تفصیلات کے مطابق چانگ گاؤں سے بائی پاس جانے والی سڑک پر گزشتہ رات ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ایک پیدل شہری بشو
ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کا پیدل شہری سے تصادم – انتظامیہ کی نااہلی کے باعث حادثات عام، تفصیلات کے مطابق چانگ گاؤں سے بائی پاس جانے والی سڑک پر گزشتہ رات ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ایک پیدل شہری بشو جوکھیو کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ حادثہ مچھارا گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار تیزی سے آتے ہوئے بے قابو ہو کر بشو جوکھیو سے ٹکرا گیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور پیدل شہری سے جا ٹکرایا۔
مچھارا گاؤں کے لوگوں نے فوری طور پر زخمی بشو جوکھیو کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا، لیکن مزید علاج کی ضرورت کے پیش نظر اسے اسپتال میں داخل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
مقامی لوگوں کی شکایات کے مطابق، اس سڑک پر روزانہ حادثات ہوتے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ سڑک پر اسپید بریکر نہیں ہیں اور گاڑیاں تیز رفتاری سے چلائی جاتی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ “ایسے حادثات اس راستے پر معمول بن چکے ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار انتظامیہ سے اپیل کی ہے، لیکن کسی قسم کا اقدام نہیں کیا جا رہا۔
اس علاقے میں پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں، جن میں اکثر پیدل افراد، بچے اور اسکول کے طالب علم زخمی ہوتے رہے ہیں۔