October 28, 2026

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

20241025_203323

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا، ذرائع

منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی، ذرائع

سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ کی سروس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے، ذرائع

لائیو سٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی، ذرائع

کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی، ذرائع

لائیو سٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کاروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہوگی، ذرائع

لائیو سٹریمنگ سروس کے تحت اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہِ راست دیکھ سکیں گے، ذرائع

لائیو سٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر الات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے، ذرائع

لائیو سٹریمنگ سروس کے لیے کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی، ذرائع

اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی گئی ہے