October 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہےنزلہ،زکام اور کھانسی کا موسم سرما کے خاص امراض ہیں ان سے بچاؤ کےلئے بہت احتیاط کرنی چاۂیے تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر انور سکھیرا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا ڈاکٹر عارف رضا ملک سٹی

20241022_191722

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہےنزلہ،زکام اور کھانسی کا موسم سرما کے خاص امراض ہیں ان سے بچاؤ کےلئے بہت احتیاط کرنی چاۂیے تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر انور سکھیرا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا ڈاکٹر عارف رضا ملک سٹی کڈنی اسپتال والے ڈاکٹر احمد ارشد خان ڈاکٹر حسن احمد فاروق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موسمی تبدیلی پراحتیاطی تدیبر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ موسمِ سرما میں ہوا کے سرد ہوجانے سے جسم کے مسام بند ہوجاتے ہیں جس سے پسینہ نہیں آتا،یہی وجہ ہے کہ جسم کی حرارت کا بر قرار رکھنے کے لئے زیادہ مقوی غذا کا استعمال کیا جاتا ہے سردی میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی اکثریت موسمی بیماریوں کا شکار ہے سرد موسم میں جوڑوں کے درد دمے اور نمونیہ کے مریضوں کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے رات کو زیادہ سردی ہوتی ہے اس لئے کھلے میں یا بالکل بند کمرے میں نہ سوئیں بلکہ کھڑکی اور روشن دان ہمیشہ کھلا ہونا چاہیےچھوٹے بچے سرد موسم کی سختی کو برداشت نہیں کرپاتے،لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ موسم سرما کے آنے سے پہلے ہی ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،جن کے سبب ان بیماریوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ نزلہ بخار کی شدت کی وجہ سے نمونیا ہو سکتاہے،جس کی وجہ سے بچوں کی پسلیاں چلنے لگتی ہیں اور انہیں سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چھوٹے بچوں کے پاؤں،سر اور سینے کو خاص طور پر گرم کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ماسک کا استعمال لازمی کریں پچاس سال سے زائد عمر کے افراد میں سردی کی شدت جب سینے پر پڑتی ہے تو اس سے ان کو فالج کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور اس حالت میں جسم کو ٹھنڈے ماحول اور ٹھنڈے پانی سے بچانا چاہئے گرم کپڑوں کے ذریعے سینے کو اچھی طرح ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں گرم چیزوں کابھی استعمال کرنا چاہیے