October 28, 2026

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کا حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ رعنا انصار اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔

IMG-20241024-WA0215

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کا حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ رعنا انصار اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔
محترمہ رعنا انصار اور سینئر صحافی مرحوم سید انصار علی نقوی کے صاحبزادے شاہ زیب علی نقوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
مرحوم کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا۔
میرپورخاص۔۔۔24اکتوبر2024
کلفٹن انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ رعنا انصار اور سینئر صحافی مرحوم سید انصار علی نقوی کے جواں سال صاحبزادے شاہ زیب علی نقوی کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، محمود عباسی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے محترمہ رعنا انصار اور دیگر سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم شاہ زیب علی نقوی کی مغفرت و بلند درجات اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ڈویژن میرپورخاص