October 28, 2026

پنجاب پولیس کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک کا سلسلہ جاری، پنجاب پولیس اور بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔ پنجاب پولیس کے ملازمین اور اہلخانہ کو علاج معالجے کے لیے 10 سے 27 فیصد رعایت میسر کی جائے گی۔ اسی طرح پنجاب پولیس

20241022_191722

پنجاب پولیس کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک کا سلسلہ جاری، پنجاب پولیس اور بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔ پنجاب پولیس کے ملازمین اور اہلخانہ کو علاج معالجے کے لیے 10 سے 27 فیصد رعایت میسر کی جائے گی۔ اسی طرح پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کو ہسپتال کی او پی ڈی سروسز پر 27 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پنجاب پولیس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور اہلکاران کی فیملیز کو بھی او پی ڈی سروسز پر 25 فیصد رائے دی جائے گی۔ ہارٹ سرجری پر 10 فیصد انجیوگرافی اینجیو پلاسٹی پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو بھی یہ تمام سہولیت میسر آئے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں تعاون پر بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ۔