October 28, 2026

الہ آباد ) لڑائی جھگڑا کے جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم کی بجائے اس کے بھائی کو گرفتار کرنے اور 14 ہزار روپے رشوت لینے پر سب انسپکٹر اور ایک سپاہی معطل ڈی پی او قصور نے انکوائری کا حکم بھی دے دیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں

20241022_191722

الہ آباد ) لڑائی جھگڑا کے جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم کی بجائے اس کے بھائی کو گرفتار کرنے اور 14 ہزار روپے رشوت لینے پر سب انسپکٹر اور ایک سپاہی معطل ڈی پی او قصور نے انکوائری کا حکم بھی دے دیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بھاگیوال کے رہائشی ابرار شاہ اور رشید پارٹی کا آپس میں معمولی جھگڑا ہوا جس کی انکوائری ڈی ایس پی چونیاں نے کی اور ملزم پارٹی کو بے گناہ قرار دیا دوسری پارٹی نے مبینہ طور پر سیاسی سفارش یا رشوت کا استعمال کر کے تھانہ الہ آباد میں مقدمہ نمبری 2494/24 درج کروا دیا سب انسپکٹر رفعت جاوید اور سپاہی سجاد نے ملزم پارٹی کے گھر ریڈ کیا اور نامزد ملزم کی بجائے اس کے بھائی شاہنواز کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں 14 ہزار روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا ڈی پی او قصور کے نوٹس میں آنے پر انہوں نے سب انسپکٹر رفعت جاوید اور سپاہی سجاد کو معطل کر دیا اور ضابطہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے