قصور فوڈ اتھارٹی قصور و تھانہ صدر قصور کی کاروائی،2 من مردہ مرغیاں برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
قصور
فوڈ اتھارٹی قصور و تھانہ صدر قصور کی کاروائی،2 من مردہ مرغیاں برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق قصور فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر قمر الیاس اور تھانہ صدر قصور کی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو 2 من مردہ مرغیوں سمیت گرفتار کر لیا
ملزم حسنین علی ولد شہزاد قوم بھٹی سکونتی رائیونڈ قصور کے علاقے کمال چشتی موڑ سے آگے قیصر گڑھ موڑ گنڈا سنگھ روڈ پر موٹر سائیکل پر 2 من مردہ مرغیاں لاڈ کر فروخت کیلئے لے کر جا رہا تھا جسے پولیس و فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے قابو کیا اور مرغیوں کا معائنہ کیا تو تمام مرغیاں مردہ ثابت ہوئیں
قصور تھانہ صدر پولیس نے فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر قمر الیاس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف حرام گوشت کی فروخت کا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا
ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات