October 28, 2026

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نان فائلر اور لیٹ فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے جا رہا ہے، اور اب صرف فائلر ہی رہ جائیں گے۔ ایف بی آر پہلے فائلرز کی لسٹ کو 31 مارچ کو اپ ڈیٹ کرتا تھا، لیکن اس سال ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے، جس کے فوری بعد یکم نومبر کو فائلرز کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔

20241022_191722

۔

اب تک کی معلومات کے مطابق، اگر کوئی شخص بڑی خریداری کرتا ہے اور فائلر نہیں ہے، تو اس پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ( یاد رہے ایف بی آر لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کررہا ہے بہت سارا ڈیٹا ان کے پاس ہے بھی)
چونکہ عمران خان اس وقت جیل میں ہیں، میں نے اپنے لیڈر کے نام پر اُن انصافی دوستوں کے لیے ایک خصوصی پیشکش کا ارادہ کیا ہے جن کی آمدنی زیادہ نہیں ہے لیکن وہ فائلر بننا چاہتے ہیں۔ میں ان دوستوں کے لیے، عمران خان کے نام پر، بغیر کسی فیس کے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی سہولت فراہم کروں گا۔
آپ مجھ سے میرے نمبر پر رابطہ کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں، کیونکہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی ادا کر رہا ہوں۔ انشاء اللہ، اُن انصافی دوستوں کے لیے جن کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپے تک ہے ( جس کی آمدنی چھ لاکھ سالانہ ہو اس کے لئے ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے ) اور وہ ابھی تک فائلر نہیں بنے، میں یہ خدمت بغیر کسی فیس کے فراہم کروں گا، کپتان کے نام پر۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ پیکج صرف انصافی دوستوں کے لیے ہے، اور کسی اور کے لیے نہیں۔