میلسی(چیف رپورٹر)میلسی تین اوباوشوں نے مدرسہ کے طالب علم حافظ قرآن کو بد فعلی کا نشانا بنا ڈالابااثر ملزمان کو سازباز پولیس نے تاحال گرفتار نہ کیا حافظ قران کی والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلی حکام سے انصاف کی دہائی۔تفصیل کے مطابق محلہ گلزار ٹاؤن کے
میلسی(چیف رپورٹر)میلسی تین اوباوشوں نے مدرسہ کے طالب علم حافظ قرآن کو بد فعلی کا نشانا بنا ڈالابااثر ملزمان کو سازباز پولیس نے تاحال گرفتار نہ کیا حافظ قران کی والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلی حکام سے انصاف کی دہائی۔تفصیل کے مطابق محلہ گلزار ٹاؤن کے رہائشی 17سالہ حافظ قرآن محمد عمران نے والد اور دادا دوست محمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں عشاء کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلا تو وہاں پر موجود ابراہیم اور حسنین نے کہا کہ آؤ کھانا کھانے چلیں وہ مجھے محلہ ریاض آباد گرڈ اسٹیشن کے قریب ایک ویران مکان میں لے گئے جہاں مہر راشد پہلے ہی موجود تھا جنہوں نے مجھے زبردستی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے زیادتی کا نشانا بنایا جس کی میڈیکل رپورٹ کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا بعدازان پولیس ملزمان سے ساز باز ہوگئی ایک ماہ گذرنے کو ہے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیاوالد اور داد ا نے کہا کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے ہم غریب لوگ ہیں ملزمان بااثر ہیں سب انسپکٹر رائے منور نے سیاسی اثررسوخ یا بھاری رشوت لیکر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا انہوں نے اعلی حکام سے سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی اورملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے