October 28, 2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 22اکتوبر 2024 ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ہدایت کی ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں 28اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے تاکہ

20241022_191722

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 22اکتوبر 2024
ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ہدایت کی ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں 28اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع پولیو مہم کے حوالے سے مائیکروپلان بنائیں اور اس پر سو فیصد عمل درآمد بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پولیو مہم، ڈینگی اور سموگ پر قابو پانے کے لئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی، سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین اور اوکاڑہ اور پاک پتن کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے جاری سرگرمیاں ایس او پیز کے مطابق جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ڈینگی لاروا برآمد ہو اسے فوری تلف کیا جائے اور وہاں سپرے بھی کروایا جائے۔ انہوں نے تینوں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ پر زور دیا کہ ڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کریں اور مانیٹرنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محکمہ زراعت، ماحولیات اور سیکرٹری آرٹی اے سے سموگ کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ڈیٹا لیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں،بھٹوں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی بلا امتیاز جاری رکھی جائیں۔