October 28, 2026

سبزی وفروٹ منڈی میلسی میں بنیادی سہولیات کی بدترین صورتحال. تاجراورخریدارشدیدمشکلات سے دوچار۔

20241018_191017

سبزی وفروٹ منڈی میلسی میں بنیادی سہولیات کی بدترین صورتحال. تاجراورخریدارشدیدمشکلات سے دوچار۔

میلسی.(محمدمختارسولگی) سبزی وفروٹ منڈی میلسی میں سیوریج،صفائی،سٹریٹ لائٹس سمیت بنیادی سہولیات کی بدترین صورتحال ہے۔اس وجہ سے سبزی منڈی کے تاجراورخریدار شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ لاکھوں روپےآمدن کےباوجودمارکیٹ کمیٹی آڑھتیوں اورخریداروں کی سہولت کےلئےکوئی بھی انتظام ناکرسکی سہولیات کافقدان انتظامیہ پربہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔ مرکزی سبزی وفروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سبزی وفروٹ منڈی کے تاجروں اورخریداروں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے سبزی منڈی میں نہ سیوریج کاانتظام ہے اورنہ ہی سٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں۔ جبکہ پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے آنے جانے والے لوگ بدترین صورتحال کاسامناہے۔ پینےکےپانی کی ٹینکی اورواش روم دیکھ بھال ناہونےسےبلڈنگ پرغیرمتعلقہ افرادنےقبضہ جمارکھاھے ۔گرمی ہویاسردی یابرسات کاموسم آڑھتی وخریدار مشکلات سےدوچارنظرآتےہیں۔ سٹریٹ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں چوری چکاری عام ہوچکی ہے۔ پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے سارادن گردوغبار اڑتارہتاہے جس سے سبزیاں اورپھل گردآلود رہتے ہیں اورتاجرسانس کی بیماریوں کاشکارہورہے ہیں ۔سبزی منڈی کے تاجروں اور شہریوں نے سبزی فروٹ منڈی کی ابترصورتحال پر اعلی حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے.