ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مجلس خطباء اہل سنت اور عالمی تحفظ ختم نبوت کے زیر انتظام میاں ٹاؤن ہارون اباد کے سبزہ زار میں “گولڈن جوبلی ختم نبوت” کے سلسلہ میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی نے شرکت کی ۔

تقریب میں شرکت کرنے والے اکابرین پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی امیر عالمی ختم نبوت،
مولانا شاہنواز فاروقی،
نائب امیر جمیت علماء اسلام مظہر شاہ، حضرت مولانا معین الدین وٹو، پیرزاہد راشدی ،
اہل حدیث مکتبہ فکر سے حضرت مولانا عمران فاروق ،
مولانا ساجد علی، ولید ناصر چوھدری جماعت اسلامی
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
محبت رسول مومن کا اثاثہ اور علم اس کی میراث ہے، اتباع رسول اس کا شعار اور فکر و تدبر اس کے لیے مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے،
جن لوگوں کے دل عشق رسول سے خالی ہوتے ہیں وہ زندگی کی حقیقی لذت سے محروم ہوتے ہیں،
حرمت رسول کی پاسداری ملت اسلامیہ کا ایمانی وصف ہے
تاجدار ختم نبوت کی عظمت پر قربان ہونا ہی زندگی کو دوام بخشتا ہے۔
صدر بزم حسان شاہد عمران عارفی نے محمد عربی کی تعریف سے معمور کلام سنا کر حاضرین محفل کو گرماۓ رکھا۔
فقید المثال جلسہ کے میزبان میاں عبدالوہاب اور قاری عابد الرحمن نے مہمانوں کی تشریف اوری کا شکریہ ادا کیا اور محفل کی بھرپور کامیابی پر اپنے ساتھیوں کو مبارکباد دی ۔