*محتسب پنجاب کے حکم پر سائلین کی دادرسی* لاہور اکتوبر 21: تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا
دفتر محتسب پنجاب
پروفیسر اشفاق علی خان روڈ، لاہور
فون نمبر: 042-99211405
www.ombudsmanpunjab.gov.pk
بہ تسلیمات دفتر محتسب پنجاب لاہور تاریخ:21.10.2024
عادل اصغر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی آر)
سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا)
ہینڈ آئوٹ نمبر:216
*محتسب پنجاب کے حکم پر سائلین کی دادرسی*
لاہور اکتوبر 21: تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میںسرکاری رقبہ اور سرکاری گزرگاہ پر قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔
اس تناظر میں محتسب پنجاب نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں۔
اس ضمن میںحسب الحکم کارروائی کرتے ہوئےکل120 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 1کروڑ 16لاکھ سے زائد ہے۔ مزید براں محتسب پنجاب کی کوششوں سے سرکاری گزرگاہ /اراضی کو بھی قبضہ مافیاسے واگزار کروا لیاگیا جبکہ سرکاری دفاتر میں زیر التواء اراضی انتقال اور اجراء بیع نامہ کی شکایات کو بھی قواعد و ضوابط اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹا دیا گیا۔
درخواست دہندگان نے بر وقت ازالہ شکایات پر محتسب پنجاب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭