October 28, 2026

انتخاب ،،، نجیب عاطف* *پرندہ مارکیٹ کے اکثر دکاندار اپنی دکانداری چمکانے کے لیے اور چڑیاں طوطے فروخت کرنے کے لیے تاکہ روزی روٹی چل سکے مکاؤ طوطے کی بڑی خوبصورت سی فوٹو بنوا کر اپنی دکان کے بورڈ پر سجاتے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ اس فیلڈ میں بہت

IMG-20240829-WA0139(24)

*انتخاب ،،، نجیب عاطف*

*پرندہ مارکیٹ کے اکثر دکاندار اپنی دکانداری چمکانے کے لیے اور چڑیاں طوطے فروخت کرنے کے لیے تاکہ روزی روٹی چل سکے مکاؤ طوطے کی بڑی خوبصورت سی فوٹو بنوا کر اپنی دکان کے بورڈ پر سجاتے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ اس فیلڈ میں بہت بڑے دکاندار ہیں اور آنے والے ہر کسٹمر کے ساتھ مکاؤ کی باتیں کرتے ہیں مکاؤ ایک مہنگا اور دکھنے میں خوبصورت نظر آنے والا بڑا طوطا ہے جتنے کا وہ ایک آتا ہے اتنے میں وہ کئی پرندے خرید کر اپنی دکانداری کا سرکل چلاتے ہیں لیکن من ہی من میں اس کا تصور پلکوں پر سجا کر رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ ضرور دکان کے باہر پڑے ہوے پنجرے پر آ کر بیٹھے گا اور اسے فروخت کر کے خوب مال کمائیں گے لیکن جب تک وہ نہیں آتا تب تک (یعنی ساری زندگی) صرف اس کی تصویر سے ہی کام چلایا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ مکاؤ طوطا کئی دفعہ اوپر سے گزرتا ہوا ان پر ہنستا بھی ہو لیکن انہیں کون سمجھائے کہ خیالی دنیا سے باہر نکل کر حقیقت پر انحصار کرو۔*
*نوٹ ۔۔۔ یقین نہ آئے تو پرندہ مارکیٹ کا وزٹ شرط ہے*