ٹوبہ ٹیک سنگھ۔( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب ) مجلس مفاد عامہ کے جنرل سیکرٹری پیر ڈاکٹر مولانا رفیق انور چشتی ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخ محمد ادریس سے ملاقات کررہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کی خدمت کرنا میرا اخلاقی فرض ہے، جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، ہم نے پاسپورٹ آفس کے باہر سے ٹائوٹ مافیا کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا ہے اور انشااللہ پاسپورٹ آفس کو پنجاب کا مثالی آفس بناکر دم لوں گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخ محمد ادریس نے مجلس مفاد عامہ کے جنرل سیکرٹری پیر ڈاکٹر مولانا رفیق انور چشتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے پاسپورٹ آفس کی توسیع کا کام شروع کروا رکھا ہے، توسیع کا کام مکمل ھونے کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پاسپورٹ آفس پنجاب کا منفرد و مثالی پاسپورٹ آفس ہوگا، انہوں نے بتایا کہ قیامت خیز گرمی میں اس وقت ہمارے پاسپورٹ آفس میں چار ایسی آنے والے سائلین کو ٹھنڈا ماحول فراہم کررہے ہیں اور اسکے ساتھ ھی سائلین کے بیٹھنے کے لیے چئیرز کا معقول انتظام وانصرام ہے انہوں نے کہا کہ میں لمبی لمبی قطاروں کے سخت خلاف ہوں، انہوں نے بتایا کہ ھمارے پاسپورٹ آفس،پاسپورٹ بنوانے والے یا اسکے حصول کے لئے آنے والوں کو لمبی لائنوں میں نہیں لگنا پڑتا پاسپورٹ بنوانے سے لیکر اسکی واپسی تک کا سارا مرحلہ بڑی آسانی سے پایہ تکمیل تک پہنچتا ھے آنے والے سائلین سے پیار محبت اور خوش اخلاقی سے پیش آنا اور انکی خدمت کرکے مجھے قلبی سکون ملتا ہے، انہوں نے کہا بتایا کہ ھمارے پاسپورٹ آفس میں پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے اور ریکارڈ کی حفاظت کیلیے نیا ریکارڈ روم بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے، پاسپورٹ آفس کے ترقیاتی منصوبوں پر 47 لاکھ سے زائد رقم خرچ ھوگی جس کی منظوری ھیڈ آفس سے ھوچکی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر(آپریشنز)عدنان حیدر کی سربراہی میں صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈان، فوڈ سیفٹی ٹیموں کا راوی کھوکھر کے قریب کھوئے یونٹ پر چھاپہ120کلو تیار ملاوٹی کھویا تلف، گھی ضبط، مقدمہ درج ملزم گرفتار، موقعہ پر کیے گئے ٹیسٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، پاڈر، گھی اور دیگر ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پر 3 من کھویا تلف کرکے یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی،یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات الارض کی کثیر مقدار پروڈکشن ایریا میں موجود پائی گئی،زیادہ منافع کی لالچ میں عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں، اپنے اردگرد کسی بھی ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔
لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہندوستان کا آخری وائسرائے تھا
مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، لیکن کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کرجاتا ہے جس سے وہ قانون کی گرفت میں آجاتا ہے۔
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے
* دروازۂ جہنم —* ایک ایسا گڑھا جو پچاس سال سے مسلسل جل رہا ہے
*ڈاکٹر قالیباف :* فلسطین کے بغیر امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔