166

وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بنانے اور گرین پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لئے گورنمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رینالہ خورد میں میاواکی جنگلات لگانے کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈاکٹر

وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بنانے اور گرین پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لئے گورنمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رینالہ خورد میں میاواکی جنگلات لگانے کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈاکٹر طاہر منیر بٹ پرنسپل زرعی یونیورسٹی دیپالپور کیمپس اوکاڑا ، ڈاکٹر نور محمد پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول رینالہ خورد ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، ودیگر شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ نے قابلِ عمل مشاورت کے بعد اپنی طرف سے پودے فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نور محمد نے سکول کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول کے لئے مزید انقلابی اقدامات کرنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر سماجی شخصیت سید ندیم جعفری نے شہر بھر کے تمام تعلیمی اداروں سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لے کر باغات کی سر زمین کی بحالی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عہد کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں