147

ساہیوال) ٹیچنگ اسپتال کی جینیٹوریل کنٹریکٹ کمپنی کا ملازم اے سی لے جاتے پکڑا گیا، رکشہ سے اے سی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹیچنگ اسپتال کی جینیٹوریل کنٹریکٹ کمپنی ایچ ایس اینڈ کو کا ملازم خرم شہزاد شام کی ڈیوٹی کے بعد فیملی پلاننگ وارڈ کا آؤٹ ڈور

ساہیوال) ٹیچنگ اسپتال کی جینیٹوریل کنٹریکٹ کمپنی کا ملازم اے سی لے جاتے پکڑا گیا، رکشہ سے اے سی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹیچنگ اسپتال کی جینیٹوریل کنٹریکٹ کمپنی ایچ ایس اینڈ کو کا ملازم خرم شہزاد شام کی ڈیوٹی کے بعد فیملی پلاننگ وارڈ کا آؤٹ ڈور رکشے میں لے جاتے پکڑا گیا سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے رکشہ باہر جاتے ہوئے پوچھ گچھ کی تو مبینہ ملازم ٹال مٹول کرتا رہا اور رکشہ کی تلاشی کے بعد رکشہ سے اے سی آوٹ ڈور برآمد ہوا تا حال اسپتال انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی سامنے نہ آئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے دیگر ملازمین بھی اکثر سامان چوری کرتے پکڑے گئے ہیں جبکہ کسی ملازم یا کمپنی کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ایک یا دو روز بعد تمام واقعات دبا دیے جاتے ہیں۔ سی ای او ایچ ایس اینڈ کو نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملازم ہماری کمپنی سے چند روز قبل نکال دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں