*_، عمران خان کے خلاف چوتھے اور آخری (جن میں اب تک سزائیں ہو چکیں) مقدمے میں اپیل کے دوران ابتدائی ریلیف ملنے نا ملنے کا فیصلہ آج 3 بجے ہ ہو گا 11 ماہ تقریبا 328 دن سے جیل میں رہنے کے دوران تقریبا 18 مختلف مقدمات میں ریلیف/ضمانت لے چکے لیکن رہائی ممکن نہیں ہو سکی جس طرح اگر آج ضمانت ہوتی ہے تو وفاقی وزرا کے بیانات کے بقول رہائی ممکن نہیں ہو گی عمران خان پہلی دفعہ 5 اگست کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں گرفتار ہوئے جس کی سزا 28 اگست کو معطل ہوئی رہائی کا حکم ہوا تو پتہ چلا سائفر کیس میں 16 اگست کو ہی گرفتاری ہو چکی جس کا نا میڈیا نا ہی عمران خان کے وکلا کو اس سے قبل معلوم تھا پھر اس دوران توشہ خانہ نیب کیس میں گرفتاری ہوئی عدت کیس کا بھی ٹرائل چل پڑا درمیان میں بہت اتار چڑھاؤ آئے سائفر کیس میں دسمبر میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تو رہائی پھر بھی نا ہو سکی کیونکہ توشہ خانہ نیب کیس اور 9 مئی کیسز میں پہلے سے گرفتاری ہو چکی تھی پھر 30 جنوری سائفر 31 جنوری توشہ خانہ نیب کیس اور 3 فروری عدت کیس میں تین عدالتوں نے پلک جھپکتے 5 دنوں میں 3 سزائیں سنا دیں جن کے خلاف اپیلیں فائل ہوئیں اس دوران 10 فروری کو 9 مئی کے 12 کیسز میں راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منظور ہوئی لیکن رہائی ممکن نا ہوئی اس کے بعد سزا والے کیسز میں توشہ خانہ نیب کیس میں نیب کی جانب سے مخالفت نا کرنے کی وجہ سے سزا معطل ہو گئی عدالت نے رہائی کا حکم تو دیا لیکن سائفر اور عدت کیس میں سزا کی وجہ سے رہا نا ہو سکے پھر 190 ملین پاؤنڈ کیس جس کا ٹرائل چل رہا ہے اس میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی لیکن رہائی سائفر اور عدت کیس سزا کی وجہ سے نا ہو سکی سائفر کیس میں عدالت نے باعزت بری کیا تو آخری کیس عدت میں نکاح کا رہ گیا جس میں عمران خان قید ہیں آج اگر ضمانت ہوتی ہے تو انتظار کریں کس مقدمے میں گرفتاری ڈالی جاتی ہے (جس طرح حکومتی وزرا کہہ رہے ہیں) اگر ضمانت نہیں ہوتی تو الگ بات ہے آخری بات میری اپنی رائے ہے 11 ماہ سے قید سیاسی رہنما کے خلاف سیاسی طور پر یہ ٹرینڈ اچھا نہیں ڈالا جا رہا ہے ایک سے رہائی دوسرے میں گرفتاری ، دوسرے سے رہائی سے تیسرے میں گرفتاری اور یہ معاملہ چلتا جا رہا ہے پھر یہی ٹرینڈ مستقبل میں ان کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے جو ڈال رہے ہیں ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں کیونکہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں اس لئے سیاسی حکومت کو ہر اینگل کو مد نظر رکھنا چاہیے_*
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]