October 28, 2026

محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول کے باعث60 فیصد طالبات کا انتخاب ورچوئلیونیورسٹی ہے،عتیق الرحمن چغتائی

IMG-20241020-WA0045

محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول کے باعث60 فیصد طالبات کا انتخاب ورچوئلیونیورسٹی ہے،عتیق الرحمن چغتائی
ورچوئل یونیورسٹی کی معلومات پر مبنی تقریب کا انعقاد واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں جامعہ کے سابق و نووارد طلبہ اور اہم سماجی شخصیات نے شرکت کی سیشن میں طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے تدریسی پروگرام،انتظامی ڈھانچے،منظم امتحانی نظام اور فیسوں کی ادائیگی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا نظامت کے فرائض صحافی و کالم نگار عفت رؤف نے انجام دیئے مقررین میں فرح اشفاق، ملیکہ،نایاب اکمل ،مسز نگینہ عتیق اور اسد بشیر چغتائی شامل تھے ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی عتیق الرحمن چغتائی نے طلبہ کو بتایا کہ یونیورسٹی پاکستان کی چار جامعات میں سے ایک ہے جس کے چانسلر صدر مملکت ہوتے ہیں آنے والا وقت جدید طرز زندگی اور مصنوعی ذہانت کا دور ہو گا ای لرننگ پر مبنی مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے یہ طریقہ ہائے تعلیم اپنانا از حد ضروری ہے ورچوئل یونیورسٹی میں دولت کے انبار کی جگہ قابلیت کے معیار کی بنیاد پر کیمپس کی رجسٹریشن جاری کی جاتی ہے ملک و بیرون ملک سےداخلہ لینے والے ہزاروں طلبہ میں 60 فیصد خواتین ہیں جس کی وجہ ہمارا محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول ہے واہ کینٹ میں ای لرننگ متعارف کرانا ہمارا خاصہ ہے تاکہ نسل نو کو جدید تقاضوں سے ہم کنار کیا جائے آج جو طلبہ جدید تعلیم حاصل کریں گے وہی مستقبل میں کامیاب ٹھہریں گے