October 28, 2026

سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو اتوار 20 اکتوبر 2024 انجینیئر نذیر ملک

20241016_083347

سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو

اتوار 20 اکتوبر 2024
انجینیئر نذیر ملک

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
مفہوم
سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو

1۔ تمہیں ایسے فقر کا انتظار ہے جو سب کچھ بھلا ڈالنے والا ہے

2۔ یا ایسی مالداری کا جو طغیانی پیدا کرنے والی ہے؟

3۔ یا ایسی بیماری کا جو مفسد ہے(یعنی اطاعت الٰہی میں خلل ڈالنے والی) ہے؟

4۔ یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل کو کھو دینے والا ہے

5۔ یا ایسی موت کا جو جلدی ہی آنے والی ہے

6۔ یا اس دجال کا انتظار ہے جس کا انتظار سب سے برے غائب کا انتظار ہے

7۔ یا اس قیامت کا جو قیامت نہایت سخت اور کڑوی ہے(رواہ ترمذی حدیث230

اے اللہ ہمیں لپک لپک کر نیکیاں کرنے کی توفیق دے اور ان کردہ نیکیوں کو اپنے ہاں مقبولیت کا درجہ عطا فرما۔

یا اللہ تعالی ہمارے والدین پر رحم فرما جیسے انھوں نے ہمیں بچپن میں پالا۔

یا اللہ اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمارے بگڑے ہوئے کا سنوار دےاور آخر میں سرخرو فرمانا۔

یا حیئ یا قیوم برحمتک استغیث

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 0092300860 4333