وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیاءخردونوش کی سرکاری قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیاءخردونوش کی سرکاری قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو جرمانے اور ایف آئی آر درج کروائی ۔