فیصل آباد۔(محمد علی کلاسن سے)جامعہ نعمان بن ثابت سفیان ٹاؤن فیصل آباد میں بڑی گیارویں شریف کے سلسلے میں محفل میلاد النبیﷺکا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت المصطفی فاؤنڈیشن فیصل آباد کے سرپرست۔انجمن تاجران الائیڈ گروپ ملت چوک کے صدر رانا محمد عمران نے کی
فیصل آباد۔(محمد علی کلاسن سے)جامعہ نعمان بن ثابت سفیان ٹاؤن فیصل آباد میں بڑی گیارویں شریف کے سلسلے میں محفل میلاد النبیﷺکا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت المصطفی فاؤنڈیشن فیصل آباد کے سرپرست۔انجمن تاجران الائیڈ گروپ ملت چوک کے صدر رانا محمد عمران نے کی جبکہ خصوصی خطاب بانی جامعہ نعمان بن ثابت ۔سرپرست اعلی المصطفے فاونڈیشن پاکستان حضرت علامہ پیرمحمد اشرف شاد ترابی نے کیا۔نذرانہ عقیدت صاحبزادہ عطا المصطفے ترابی۔اور حافظ مزمل حسین قادری نے پیش کیا۔حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد کی سخت ضرورت ھے۔فلسطین۔کشمیر اور دیگر علاقوں پر کفار کے ظلم وستم حد سے بڑھ گے ھیں۔امت جہاد کو بھول چکی ھے اور دنیا پرستی میں پڑھ گی ھے۔حضرت غوث اعظم دستگیر کی تعلیمات پر عمل کرکے ھم اپنی آخرت کو سنوار سکتے ھیں۔اولیاء کی تعلیمات عین قرآن وحدیث کے مطابق ھوتی ہیں۔اولیاء سے محبت کا مطلب انکی تعلیمات پر عمل کرنا ھے نہ کہ خرافات۔فضولیات ایجاد کرکے اولیا کرام کی تعلیمات کو مسخ کرکے لوگوں کو گمراہ کرنا ھے۔