*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں تمام ریونیو افسران بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات کے
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں تمام ریونیو افسران بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات کے مطابق سو فیصد ریونیو ریکوری کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پلس پراجیکٹ،ریکارڈ کی کمپیوٹرٹر آئزیشن،آبیانہ و مالیہ،انتقالات،بورڈ آف ریونیو کی کار کردگی کے پیمانے و دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے ریو نیو افسران کو ہدائیت جاری کرتے ہوئے کہا ریونیو اہداف کی سو فیصد ریکوری کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو کے احکامات کے مطابق دیگر معاملات کو بھی احسن طریقہ سے حل کیا جائے۔